Faiz Ahmed Faiz Urdu Ghazal || Emotional Urdu Poetry || Urdu Ghazal || Jis Dais Se Maaon Behno Ko Aghyaar Utha Kar Le Jaein

Faiz Ahmed Faiz Urdu Ghazal || Emotional Urdu Poetry || Urdu Ghazal 


Faiz Ahmed Faiz Urdu Ghazal


جس دیس سے ماؤں بہنوں کو اغیار اٹھا کر لے جائیں

Poet : Faiz Ahmed Faiz

Voice : Faisal Latif


جس دیس سے ماؤں بہنوں کواغیار اٹھا کر لے جائیں

جس دیس سے قاتل غنڈوں کواشراف چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھیمجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پر پولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس کے مندر مسجد میں ہر روز دھماکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جاں کے رکھوالے خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوںسسکیاں نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوںآہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میںہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کیچادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس میں آٹے چینی کابحران فلک تک جا پہنچے

جس دیس میں بجلی پانی کافقدان حلق تک جا پہنچے

جس دیس کے ہر چوراہے پردو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں روز جہازوں سےامدادی تھیلے گرتے ہوں

جس دیس میں غربت ماؤں سےبچے نیلام کراتی ہو

جس دیس میں دولت شرفاء سےناجائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سےعہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساںوعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر ایک لیڈر پر سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کوسولی پہ چڑھانا واجب ہے



 

Download Link!!!!



Post a Comment

0 Comments