Ye Mujhe Chain Kyun Nahin Padta - Jaun Elia Urdu Ghazal

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا

Poet: Jaun Elia


یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
اک ہی شخص تھا جہاں میں کیا

عمر گزرے گی امتحاں میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ مرے بیاں میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خانداں میں کیا

بولتے کیوں نہیں مرے حق میں
آبلے پڑ گئے زباں میں کیا

وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے
اب بھی ہوں میں تری اماں میں کیا

یوں جو تکتا ہے آسماں کو تو
کوئی رہتا ہے آسماں میں کیا

Post a Comment

0 Comments