Shahadat Imam Hussain (R.A) || poetry About Imam Hussain (R.A) || Poetry About 10 Muharram
دل دلبراں بھی حسین ہے
غم عاشقاں بھی حسین ہے
صف برزبی بھی حسین ہے
سر آسماں بھی حسین ہے
جہاں فیصلے ہوں ضمیر کے
کسی آدمی کے خمیر کے
وہاں لاکھ ابنِ زیاد ہوں
وہاں ایک جاں بھی حسین ہے
سنو ! وقت کے یزیدیو
سنو ! شمر کے قصیدیو
جو یزید ہے اسے ڈھونڈ لو
میرا سائبان بھی حسین ہے
نہ یزیدیت کا وکیل ہوں
نہ یزیدیت کی دلیل ہوں
میں حسینیت کی سبیل ہوں
میری برزباں بھی حسین ہے
0 Comments